ملک کو غیرمستحکم کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف کا کراچی واقعے پر نوٹس، کور کمانڈر کو تحقیقات کی ہدایت

کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، علاقائی اور قومی سلامتی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک میں بالخصوص بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کانفرنس نے تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے اس موقع پر ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہم سب نے امن و استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

The post ملک کو غیرمستحکم کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37sqGno

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...