ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا

 اسلام آباد: ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا۔

ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ مراسلہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ریڈیو پاکستان ایس ایم رضا عباس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق مختلف شعبہ جات سے وابسطہ 749 ملازمین فارغ کیے گئے ہیں، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے اور فارغ کیے جانے والوں میں سے 177 ملازمین کا تعلق شعبہ نیوز سے ہے جب کہ 41 ملازمین دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق ملازمت سے براخستگی کے احکامات ہر ملازم کو انفرادی طور پر بھی دے دیے گئے ہیں، ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے فوری طور پر فارغ کیا گیا، ایسے ملازمین جن کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، فارغ نہیں کیے گئے۔

 

The post ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ocuBum

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...