دیرلوئر میں فورسز کی کارروائی میں دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

دیرلوئر: میدان میں حساس اداروں اور مقامی پولیس نے کارروائی میں دو دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ ظاہر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دیرلوئر کے علاقے میدان میں حساس اداروں اور مقامی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا، جب کہ آپریشن کے دوران  دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار دہشتگروں سے دو موٹر سائیکل، تین عدد ریموٹ کنٹرول بم، 8 بیٹری سیل، دو اینٹی پرسن مائن، 3 ایس ایم جی میگزین ، 25  کارتوس، 3 لیدر یبگ، 5 گز پرایماکارڈ، 28 ڈیٹونیٹر، ایک  پاور سپلائی، الیکٹرک ڈیٹونیٹروائر، دو ایریل وائرلیس انٹینا، دوعدد ایس ایم جی بنڈولیئر برآمد کئے۔

دوسری جانب ڈی پی او دیرلوئر عبد الرشید نے میڈیا کو بتایا کہ 10 جولائی کو دیرلوئر پولیس کے اے ایس آئی کو شہید کرنے والے دوملزمان کو بھی دیرلوئر پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ملزمان آلہ قتل اورگاڑی بھی برآمد کی ہے۔

 

 

 

The post دیرلوئر میں فورسز کی کارروائی میں دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3one33g

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...