کراچی: وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی نے کہا ہے کہ جس شعبہ، کاروبار یا ادارے سمیت علاقے میں کورونا کیسز میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا تو جان بچانے کے لیے لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔
وقارمہدی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ صوبے بھر خصوصا کراچی میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اگر کیسوں میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوا تو پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ سندھ کا بینہ کرے گی۔
وقارمہدی نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بہتر احتیاط ہے، جس شعبہ، کاروبار یا ادارے سمیت علاقے میں کورونا کیسز میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا تو جان بچانے کے لیے لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔
وقارمہدی نے بتایا کہ کراچی میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں اور جرمانے عائد کیے جائیں، یہ کارروائیاں جاری ہیں، تاہم کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت ازخود کچھ نہیں کرسکتی، لوگ ماسک کا استعمال کریں، بصورت دیگر مجبورا حکومت کو ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ کرنے کے لیے اقدام اٹھانا پڑیں گے۔
The post کورونا وائرس میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے، وقارمہدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37yRl1P
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box