سندھ حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر جزیروں پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل

 کراچی: اٹارنی جنرل خالد جاوید نے سندھ ہائی کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کراچی کے قریب جزیروں پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے جزیروں کا انتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سمندر میں 12 ناٹیکل مائل کے بعد وفاقی حدود شروع ہوتی ہے، تعمیراتی کام سے مینگروز کو بری طرح نقصان پہنچے گا۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے آرڈیننس کے خلاف قرارداد پاس کی ہم اس کا احترام کرتے ہیں، وفاقی حکومت قانون سے ماورا کوئی کام نہیں کررہی ، فوری طور پر کوئی تعمیراتی کام شروع نہیں ہورہا، ماحولیات اور مینگروز کا معاملہ اہم ہے اور ہم اسے دیکھ رہے ہیں، مینگروز سمیت ماحولیات کا تحفظ کیا جائے گا۔

خالد جاوید نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے اور باہمی تعاون سے ہی کام ہوگا، جو کام بھی ہوگا صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر کریں گے، سندھ حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا۔

سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہریار مہر نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی کام کے سلسلے میں اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔ عدالت نے نئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو قانونی نکات پر دلائل کی تیاری کی ہدایت کی اور سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔

The post سندھ حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر جزیروں پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dQX44b

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...