اسلام آباد میں بیٹھے لوگ فیصلے کرتے ہیں لیکن عوام کی بات نہیں سنتے، بلاول

گلگت بلتستان: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ فیصلے کرتے ہیں لیکن عوام کی بات نہیں سنتے۔

گلگت بلتستان کے علاقے گھانچھے میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ فیصلے کرتے ہیں لیکن عوام کی بات نہیں سنتے، اس نااہل سلیکٹڈ حکومت نے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کو تباہ کیا، ہم نے گلگت بلتستان کو بچانا ہے، ہم اس کٹھ پتلی حکومت سے جمہوریت کو بچائیں گے، گلگت کے عوام عمران خان کے یوٹرن اور پروپیگنڈہ پر یقین نہیں کریں، وہ آپ کے نوجوانوں کو ایسے ہی تباہ کرے گا جیسے نوجوان ڈاکٹرز کے مستقبل کو تباہ کیا، ہم ہائبرڈ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہترین صحت کی سہولیات دے رہے ہیں، سندھ کی ایک تحصیل میں جگر کی پیوندکاری کی مفت سہولت دے رہے ہیں، پنجاب اور دیگر صوبوں کے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، سندھ کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تعلیم اور صحت کی بہترین سہولت دیں گے، میں دنیا کو پہلے گلگت بلتستان جانے کا کہتا ہوں بعد میں سندھ آنے کا کہتا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت بنے گی، آپ کی اسمبلی جو قرارداد پاس کرے گی اسے قومی اسمبلی سے پاس کرائیں گے، ہماری قیادت نے عالمی سطح پر پاکستانیوں کو روزگار دلایا، غریب ترین لوگوں کی مدد کے لیے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام دیا، اس کے برعکس موجودہ حکومت پاکستانی عوام سے روزگار چھین رہی ہے۔

 

The post اسلام آباد میں بیٹھے لوگ فیصلے کرتے ہیں لیکن عوام کی بات نہیں سنتے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jrmYwU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...