سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہوش اڑ چکے ہیں، مریم نواز

 لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہوش اڑ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو 16 اکتوبر کے پی ڈی ایم کے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر مریم نواز نے کہا کہ اصل میں سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہوش اڑ چکے ہیں، قیادت کا فیصلہ ہے جلسہ ہر صورت ہوگا، خواہ سڑک پر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ پنجاب راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ملاقات کا طے کیا مگر عین وقت پر ڈپٹی کمشنر نہ آئے، پنجاب حکومت جلسے کی اجازت دینے کے موڈ میں نہیں، حکومت جان بوجھ کر پی ڈی ایم کے جلسے کو کورونا کے ساتھ مکس کررہی ہے۔

The post سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہوش اڑ چکے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3drL8WE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...