این آر او دینے سے زندگی آسان ہوجائے گی لیکن یہ تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو این آر او دے کر زندگی آسان ہوجائے گی لیکن وہ ملک کے لئے تباہی کا راستہ ہے جو میں نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم نے نسٹ اسلام آباد میں کارڈیک اسٹنٹس کے پروڈکشن یونٹ کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت اور خوش آئند چیز ہے، دنیا میں کم ملک ہیں جو اپنے اسٹنٹ بنارہے ہیں، بدقسمتی سے اداروں میں کوآرڈینیشن کی کمی نظر آئی ہے، حکومت سنبھالی تو برآمدات کے مقابلے میں درآمدات بہت زیادہ تھیں، ڈالر کی کمی کے باعث ہر کچھ عرصے بعت ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پاکستان میں دل کے اسٹنٹس کی تیاری کا افتتاح کردیا

عمران خان نے کہا کہ قومیں طے کرتی ہیں کہ ہم نے کدھر جانا ہے، بدقسمتی سے ہمارا ویژن دھندلا ہوگیا ہے، یہ چھوٹی سوچ ہوتی ہے کہ پیسہ بنانا ہے، ہم ہمیشہ آسان راستے کی طرف جانے کو پسند کرتے ہیں، میرے سامنے بھی آسان اور مشکل راستے ہیں، سارے ڈاکو اکٹھے ہوجاتے ہیں کہ ان کو معاف کردو اور این آر او دے کر سمجھوتہ کرلو، یہ آسان راستہ ہے جس سے زندگی آسان ہوجائے گی اور ہم بھی پارلیمنٹ میں آرام سے تقریریں کریں گے اور باقی 3 سال بھی گزر جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ این آر او دینا اور سمجھوتا کرنا آسان تو ہے مگر تباہی کا راستہ ہے، بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا اور مشکل فیصلے ہی آپ کو آگے لے جاتے ہیں، اس وقت ملک صحیح راستے پر جارہا ہے۔

 

The post این آر او دینے سے زندگی آسان ہوجائے گی لیکن یہ تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FxUC62

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...