اسلام آباد: افغانستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں(ولسی جرگہ) کے اسپیکر میر رحمان رحمانی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے تاہم افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان کا کردارقابل ستائش ہے۔
جمعہ کے روز 17 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے میررحمان رحمانی نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اسد قیصر کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
افغان پارلیمانی وفد اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی دعوت پر پاکستان آیا ہے، ایئرپورٹ پروفد کا اسپیکراسد قیصر نے استقبال کیاافغان وفد نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی، وفد ٹریڈ کانفرنس میں بھی شریک ہوگا۔
The post پاکستان سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں، افغان اسپیکر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31Ed5FY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box