نواز شریف نے پی ڈی ایم کے کراچی میں جلسے سے خطاب نہیں کیا

 کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیراہتمام دوسرے جلسے میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن سے وڈیو لنک خطاب نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی رکاوٹوں پر پی ڈی ایم قیادت نے رائے دی کہ وہ فی الحال خطاب نہ کریں،کچھ رہنماؤں نے موقف اپنایا وہ بیانیہ نرم کریں اورتنقید وفاقی حکومت تک محدود رکھیں۔ واضح رہے نوازشریف نے گذشتہ خطاب میں عسکری قیادت پر تنقید کی تھی۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے نواز شریف نے گلے میں تکلیف کے باعث خطاب نہیں کیا، آئندہ جلسوں سے کریں گے۔

 

The post نواز شریف نے پی ڈی ایم کے کراچی میں جلسے سے خطاب نہیں کیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31mDJDb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...