کراچی: ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے مبینہ کارکن کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک کارروائی کے دوران ’را‘ نیٹ ورک کے ایک مبینہ رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام عبدالجبار ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کے لیے کام کررہا تھا، ملزم بم تیارکرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے اور عسکری تربیت کے لیے 4 بار بھارت جاچکا ہے، ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا، ملزم محمود صدیقی کی جانب سےحوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتاتھا، یہ رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔
The post ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، ’را‘ نیٹ ورک کا رکن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dTln1r
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box