کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق احتساب کا وعدہ پورا کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں  سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف کو 5 سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے،  اس عرصے میں حکومت کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کرے گی، آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جارہا ہے۔

گورنر پنجاب غلام سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی،  سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کریں گے، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے جس کا اپوزیشن انتظار کرے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

The post کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق احتساب کا وعدہ پورا کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J1zg2p

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...