لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی کو رجسٹر کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے، اس مہنگی ترین گاڑی کے مالک نے گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں جمع کروا دی ہے۔

کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی ہی گاڑی رجسٹر ہو سکتی تھی۔ پھر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مہنگی اسپورٹس گاڑی کو رجسٹریشن کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کیا اور پھر یہ گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

The post ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34tgeKm
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box