عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1923 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 116500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 99880روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندؤں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 1300اور دس گرام چاندی کی قیمت 85روپے 74پیسے کے اضافے سے 1114روپے 54پیسے ہوگئی۔

The post عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nI3CXG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...