کراچی میں اگلے تین روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

 کراچی: سمندری ہوائیں جزوی طور پر متاثر ہونے کے سبب اگلے 3 روز تک مطلع گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج (بدھ) کو پارہ 38 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں جزوی طور پر متاثر رہ سکتی ہیں، اس دوران شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی جبکہ دن کے وقت شمال مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ مذکورہ وجوہات کے سبب گرمی کا زیادہ سے زیادہ  پارہ بلند ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 جبکہ کم سے کم 24.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب صبح کے وقت 70 جبکہ شام کو انتہائی کمی سے صرف 7  فیصد ریکارڈ ہوا، آج (بدھ) کو مطلع گرم اور خشک رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

The post کراچی میں اگلے تین روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Hhc8wh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...