کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 17 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر میوہ شاہ قبرستان شیرشاہ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران قبروں میں چھپائی گئی 17 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ میں کی جانے والی دوسری کارروائی کے دوران 3 کلو افیون قبضے میں لے لی گئی، جس کے دوران زین الدین نامی ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی جب کہ منشیات اسمگلنگ کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

The post قبروں میں چھپائی گئی 17کلو گرام منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HnqrPo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box