8 سے 15 ارکان اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے، شیخ رشید کا انکشاف

بہاولپور: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 8سے 15 آدمی اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے اور 31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھرجائے گا۔

بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہا ہے حکومت  دسمبر میں جا رہی ہے اور کوئی جنوری کا کہہ رہا ہے، ہم کہیں نہیں جارہے، ہم پکے 5 سال کیلئے آئے ہیں تاہم 8 سے 15 ارکان اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے اور دسمبر سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے عالمی سازش ہو رہی ہے اور دوسری جانب کرپٹ عناصر نے اس ملک کی جھڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، عمران خان  کرپٹ لیڈروں کے خلاف جہاد کررہے ہیں وہ اقتدار تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن کرپٹ عناصرکو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، اداروں کےخلاف بات کرنے والے ملک و قوم کیلئے مخلص نہیں ہوسکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بہت پروفیشنل ہیں انہیں معلوم ہے جیل ،اسپتال اور گھر کب جاناہے،  بلاول کل لاہور آئیں اور شوق سے آئیں، وہ سندھ سے حکومت ختم نہیں کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بند ٹرینوں کوآج سے بحال کیاجارہاہے، ریل کے کرائے کم نہیں ہوسکتے، کیوں کہ 8 ماہ سے سروس بند رہی،  کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 60 میں سے 40 بوگیاں تیار ہیں۔

The post 8 سے 15 ارکان اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے، شیخ رشید کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dx7o1o

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...