کراچی: سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل تینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا، اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیشن میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔
The post کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں صفائی کے دوران 6 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37l8rAt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box