سنتھیا رچی کا رحمن ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کیلیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد: امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے رحمن ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سنتھیا ڈی رچی نے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں ایس پی کمپلینٹ اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ، رحمان ملک اور جسٹس آف پیس عدالت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رحمان ملک سے گھناؤنے جرم کا ارتکاب ہوا لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی، جسٹس آف پیس نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اہم قانون نکات کو مدنظر نہیں رکھا۔

جسٹس آف پیس کا یکم اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار اور رحمان ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا جائے۔

 

The post سنتھیا رچی کا رحمن ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کیلیے عدالت سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ThwuIl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...