وزارت دفاع کیلئے ساڑھے 16 ارب روپے کی گرانٹس کی منظوری

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت دفاع کے لئے رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 16 ارب روپے کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت دفاع کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔

وزارت دفاع کیلئے 16 ارب روپے کی ایک تکنیکی ضمنی گرانٹ 4 حصوں میں ادا کی جائیگی اور 50 کروڑ روپے کی دوسری ضمنی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔

ای سی سی نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کرتے ہوئے تابکاری کے آلات کو شامل کرنے کی سمری بھی منظور کرلی جبکہ گندم کی امدادی قیمت کے تعین کا معاملہ اگلے اجلاس تک ملتوی کردیا گیا۔

کمیٹی نے کھاد والے پلانٹس کیلیے آر ایل این جی کی فراہمی کو جاری رکھنے کی بھی منظوری دے دی۔ ایگریٹیک اور فاطمہ کھاد کے دو کھاد پلانٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آر ایل این جی کی فراہمی نومبر 2020 تک جاری رہے گی۔

The post وزارت دفاع کیلئے ساڑھے 16 ارب روپے کی گرانٹس کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37rFQJF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...