منی لانڈرنگ کیس؛ شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان گرفتار

لاہور: نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس کے ایک اہم ملزم شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان شریف خاندان مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق محمد عثمان شریف خاندان کے اکاؤنٹس مینج کرتے تھے، ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کے اہم ثبوت نیب پاس موجود ہیں۔

شریف خاندان کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف گروپ کے سی ا یف او عثمان کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے، وہ اپنے والدین سے عید مل کر آ رہے تھے کہ انہیں اٹھا لیا گیا، ابھی تک نیب یا ایف آئی ا ے کی طرف سے عثمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان کو نیازی حکومت نے خفیہ مقام پر حبس بے جا میں رکھا ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو ایف آئی ا ے کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔

دوسری جانب شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کے بھائی ثاقب نے تھانہ سمن آباد میں اغوا کا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k34cxg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...