عید کے پہلے روز پنجاب میں 1290 ایکسیڈنٹ رپورٹ، 16 افراد جاں بحق

لاہور: عید کے پہلے روز پنجاب بھر میں 1 ہزار 290 روڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے جن میں 16 افراد جاں بحق اور 1 ہزار 431 افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی جی ریسکیو ڈاکٹررضوان نصیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز پنجاب بھر میں ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ کی رپورٹ جاری کی  ہے جس کے مطابق عید کے پہلے روز صوبے بھر میں 1290روڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے جن پر فوری ریسکیو سروس فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں ریسکیو کنٹرول میں 1290 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے، ان ایکسیڈنٹس میں 1 ہزار 431 افراد زخمی اور 16 افراد کی موت واقع ہوئی، سب سے سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 226 ہے اور اس میں 239 افراد زخمی ہوئے۔ جب کہ سب سے زیادہ 4اموات فیصل آباد میں اور میانوالی میں 2 اموات ہوئیں۔

 

The post عید کے پہلے روز پنجاب میں 1290 ایکسیڈنٹ رپورٹ، 16 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hXGCjC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...