سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افتخارالحسن ظاہرے شاہ لاہور میں انتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر اسپتال میں دل کی تکلیف کے باعث زیر علاج تھے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ظاہرے شاہ کا بائی پاس بھی ہوا تھا، تاہم بائی پاس کے فوری بعد ہی انہیں فالج کا اٹیک بھی ہوگیا جس کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ظاہرے شاہ کی میت لاہور سے ان کے آبائی گاؤں آلو مہار پہنچائی گئی اور نماز جنازہ مغرب کے بعد ادا کی گئی۔
افتخارالحسن ظاہرے شاہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں، ان کے انتقال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، سعد رفیق اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
The post مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افتخارالحسن انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XjYnBA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box