حکومتِ پنجاب کا لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 5 اگست کے بجائے کل سے ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ پنجاب نے کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کا فیصلہ مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی عدم موجودگی کی بنا پر کیا جارہا ہے کیوں کہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن 5 اگست کے بجائے کل 3 اگست سے ہی ختم کیا جا رہا ہے جب کہ عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہونے کی بناء پر بھی فیصلہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 اگست پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت بھی متوقع ہے۔

The post حکومتِ پنجاب کا لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33q238K

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...