کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جمعے اور ہفتے کو شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جمعرات کی شام کو خلیج بنگال سے مون سون ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوگا، ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر جمعرات کی شام سے ہفتے تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مون سون کی ہوائیں شدت سے داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈواللہ یار، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، جامشور، دادو اور شہید بے نظیرآباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جمعے اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے لہذا مون سون کے نئے سلسلے کے حوالے سے تمام ادارے الرٹ رہیں۔
The post کراچی میں جمعے اور ہفتے کو شدید بارشوں کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fl5RdT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box