ایف بی آر افسران کی وجہ سے 12 ہزارافراد ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اُٹھا سکے، ایف ٹی او

 اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں فالٹ کی وجہ سے 12 ہزار افراد اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 12 ہزار متاثرہ افراد ایف بی آر افسران کی نااہلی کی وجہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اُٹھا سکے، ایف بی آر کا سسٹم میں فالٹ نہ ہونے کا مؤقف قابل اعتبار نہیں ہے، ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں فالٹ کی وجہ سے 12 ہزار افراد اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔

ایف ٹی او کے مطابق ایف بی آر  کی آن لائن سسٹم کو مربوط طریقے سے چلانے میں ناکامی نااہلی کے مترادف ہے، آثاثے ظاہر کرنے کی مدت میں  خلاف قانون خفیہ توسیع  ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خرابی کی عکلاس ہے، 2.6 ارب روپے کا جمع شدہ ٹیکس ، متاثرہ افراد کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی دلیل ہے۔

ایف ٹی او نے کہا کہ ایف بی آر 12 ہزارمتاثرہ افراد کو اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرے، ایک سال گزرنے کے باوجود ایف بی آر متاثرہ افرادکی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہا، کیس سنوائی کے دوران ایف بی آر کے اہلکار آرڈیننس کی دفعات کی تشریح کرنے میں ناکام رہے، ٹیکس ایمنیسٹی سکیم کو  قابل عمل بنانے  میں ایف بی آر افسران کی  نااہلی ، غفلت بدانتظامی کے مترادف ہے۔

The post ایف بی آر افسران کی وجہ سے 12 ہزارافراد ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اُٹھا سکے، ایف ٹی او appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ELBYab

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...