آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل سے متعلق امور سمیت پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں دیرپا امن کے طریقہ کار پر خاص طور پر بات چیت کی گئی۔

امریکی نمائندے نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

The post آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TJxVz8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...