کراچی کے قریب 4.6 شدت کا زلزلے

 کراچی:  

شہر قائد کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے شمال مغرب میں 100کلومیٹر کی دوری پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز گڈانی سے 60 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات نے ابتدا میں زلزلے کی شدت 3.6 بتائی تھی تاہم بعد میں تصحیح کی گئی، محکمہ موسمیات نے زلزلے کی غلط پیمائش دینے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات اسلام آباد سے ڈیٹا انٹری کے وقت غلطی ہوئی۔

The post کراچی کے قریب 4.6 شدت کا زلزلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TKW6gJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...