لاہور: پنجاب حکومت نے دوسری مرتبہ پنجاب فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا اور ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو اب کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی پنجاب کے دو وزراء کو بھی عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم کو کابینہ سے نکالنے کے ساتھ ساتھ وزیر جیل خانہ جات زوارحسین وڑائچ سے بھی وزارت واپس لے لی گئی۔
یادرہے کہ اپریل کے مہینے میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یہ عہدہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو دے دیا گیا تھا، جنہوں نے چند روز قبل ہی اس عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے۔
The post فیاض چوہان برطرف، فردوس عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HTwRX5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box