عمران خان کی سیاست منافقت پرمبنی ہے، بلاول بھٹو زرداری

غذر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست منافقت پرمبنی ہے۔

یاسین غذر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کا منشور گلگت بلتستان کے لوگوں کا منشور ہے، ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت اور حق مالکیت دلوائے گی، پندرہ نومبر ہمارے اور آپ کے امتحان کا دن ہے، یہ عام الیکشن نہیں ایک ریفرنڈم ہے، ہم الیکشن جیتیں گے اور کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کا نتیجہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور مواصلاتی معاہدے سے گلگت بلتستان میں ترقی کا آغاز ہوا تھا، سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان اور گوادر کی وجہ سے ملا لیکن سی پیک کے تحت گلگت بلتستان کے لوگوں کو ابھی تک حصہ نہیں ملا، گلگت بلتستان کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست منافقت پرمبنی ہے، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا ہے، وزیراعظم عوام کی طاقت سے ڈرے ہوئے ہیں، عمران خان کے آنے سے کرپشن، بےروزگاری اور رشوت خوری میں اضافہ ہوا، انہوں نے 100 دن میں تبدیلی کا وعدہ کیا، جنوبی پنجاب والوں کو بھی 100 دن میں الگ صوبہ دینے کا وعدہ کیاتھا، اب کہتے ہیں تبدیلی سوئچ نہیں کہ آن کیا جائے، جب تک جنرل اور جج کے لے بھی ایک جیسا قانون نہیں ہوگا کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

The post عمران خان کی سیاست منافقت پرمبنی ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jRyVMp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...