کورونا کے وارجاری؛ مزید 2 ہزار756 افراد کورونا وائرس کا شکار

 اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا کے مزید 2 ہزار 756 افراد کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار756 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے جب کہ مزید 34 اموات سامنے آگئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار329، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 508، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار599 اور بلوچستان میں 16 ہزار 810 ہوگئی ہے۔

The post کورونا کے وارجاری؛ مزید 2 ہزار756 افراد کورونا وائرس کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pPXgX3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...