لاہور: بیوٹیشن سے اجتماعی زیادتی،وڈیوبناکر بلیک میلنگ

کاہنہ: تھانہ نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد میں 4 ملزمان نے بیوٹیشن سے زیادتی کی،ملزمان زیادتی کی وڈیو بنا کر بیوٹیشن کو مسلسل بلیک میل بھی کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کی رہائشی ہما کرامت نے تھانہ نشتر کالونی میں درخواست دی کہ 6ماہ قبل آسیہ نامی نرس نے مجھے اپنے گھر بلایا،میں نے آسیہ کو اس کے گھر پر تیار کیا وہاں پر ملزمان سرفراز ،سلیم، نذیر، منیر پسران جیون مسیح پہلے سے موجود تھے ۔نرس آسیہ بی بی نے مجھے نشہ آور دوائی جوس میں پلا دی جس کے پیتے ہی میں بے ہوش ہوگئی اور چاروں ملزمان نے مجھ سے زیادتی کی ، ہوش آنے پر میں نے شور مچایا تو مجھے دھمکی دی کہ اگر آپ نے کسی کو بتایا تو ہم یہ وڈیوفیس بک پر وائرل کر دیں گے۔

دوسری مرتبہ بھی ملزمان نے مجھے بلیک میل کر کے اپنے گھر بلا کر زیادتی کی، ملزمان مجھے مسلسل بلیک میل کر رہے ہیں اور میرے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

The post لاہور: بیوٹیشن سے اجتماعی زیادتی،وڈیوبناکر بلیک میلنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o0yz8T

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...