اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز پہلے ہی صوبوں کوارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزپہلے ہی صوبوں کوارسال کردی گئی ہے جس میں پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے، دوسری تجویزنومبرسے پرائمری سکولز بند کردئیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں 2 دسمبرسے مڈل اسکولزبند کرنے کا کہا گیا ہے۔
تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ 15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولزکے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے۔ مقامی طورپرانتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڑک ، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں لیے جائیں گے۔
The post کورونا وبا کے بڑھتے کیسز؛ وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں کونئی تجاویزارسال کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UNROG5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box