وزیراعظم کا آن لائن بڑھتی ہوئی نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بڑھتی ہوئی نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شیرل سینڈبرگ نے ورچوئل ملاقات کی جس میں پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری، ڈجیٹل خواندگی اور کوویڈ 19 سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو مواقع فراہم کرنے میں فیس بک کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیس بک پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے لوگوں کو غربت سے نکالا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم اور شرل سینڈبرگ نے فیس بک کے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام “شی مینس بزنس” پر بھی بات چیت کی۔

عمران خان نے بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ دونوں نے فیس بک پر رابطے کی سرمایہ کاری اور تحقیقی گرانٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 50 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے سائن اپ کیا، پولیو سے پاک پاکستان کے حکومتی مقصد کے لئے فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔

The post وزیراعظم کا آن لائن بڑھتی ہوئی نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SE08Hf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...