اسلام آباد: سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان سے مشین گن کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔
ایکپسرس نیوز کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے پستول،شارٹ مشین گن کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر بخت زادہ کو حراست میں لے کر کنٹرول روم منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مسافر کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقہ بونیر سے ہے۔ مسافر غیر ملکی پرواز ایس وی 889 پر اسلام آباد سے جدہ جا رہا تھا۔ اس کے سامان سے بھاری مقدار میں اسلحلے کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔
The post سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے مشین گن کے پُرزے برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FounyO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box