لاہور: ایف آئی اے نے جنوبی پنجاب کے سیکڑوں افراد کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی رقم سے محروم کرنے والے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ڈاکٹر انوار الحق کو گرفتار کرلیا جو کہ 32 مقدمات میں مطلوب ہے۔
ایکسپریس کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 2 ہمایوں مسعود کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ڈاکٹر انوار الحق عرف جاوید اقبال کو رحیم یار خان سے گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خالاف 32 سے زائد مقدما ت درج تھے جن میں سے 7 مقدمات ایف آئی اے بہاولپور اور 5 مقدمات ملتان اور 20 سے زا ئد مقدمات لوکل پنجاب پولیس میں درج تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم درخواست دہندگان کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیا چکا تھا۔ ملزم جنوبی پنجاب کا بدنام ترین انسانی اسمگلر تھا جو ہربار لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا مگر اس بار ایف آئی اے نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے درجنوں افراد کے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
The post جنوبی پنجاب کا بدنام زمانہ انسانی اسمگلر انوار الحق گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nGnM4h
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box