سوچا بھی نہیں تھا سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہوگا، مریم نواز

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔

مریم نواز نے ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔ حالات کا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کے خلاف پلٹا کھا جانا انہی غریب اور مجبور لوگوں کی بد دعاوں کا نتیجہ ہے۔ غریب، مجبور اور مظلوم کی بددعا اللہ تعالی کا عرش ہلا دیتی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کراچی ہوٹل میں اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو۔ کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کر دیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے؟ کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے، ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے، آج سب کے سامنے ہے۔

The post سوچا بھی نہیں تھا سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہوگا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ktChXe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...