بلاول بھٹوزرداری کا دورہ گلگت بلتستان؛ پی آئی اے نے نزلہ مسافروں پرگرا دیا

 اسلام آباد: پی آئی اے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے دورے کا نزلہ عوام پرگراتے ہوئے پروازاعلان کردہ وقت سے 4 گھنٹے پہلے ہی روانہ کردی۔

ایکسپپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردوجانے والی پروازپی کے 451 کا فلائٹ شیڈول بلاول بھٹو زرداری کے دورہ اسکردو کی وجہ سے تبدیل کردیا گیا۔ ۔

پی آئی اے کی جانب سے پروازکے مسافروں کو وقت کی تبدیلی کا پیغام بھی بھجوا دیا مگرپرواز چار گھنٹہ پہلے صبح 9 بجے ہی روانہ کردی گئی جو دوپہرایک بے روانہ ہونا تھی۔ اسی پرواز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین باول بھٹو زرداری کو بھی جانا تھا۔ پی کے 451 سے اسکردو جانے والے مسافر اسلام آباد میں ہی رہ گئے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان پہنچے ہیں، اس وجہ سے وہ جمعے کو کوئٹہ میں اعلان کردہا احتجاجی جلسے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

The post بلاول بھٹوزرداری کا دورہ گلگت بلتستان؛ پی آئی اے نے نزلہ مسافروں پرگرا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kcRTy1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...