وزیراعظم کی ہدایت پرملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کردیا گیا ہے۔  صوبوں میں سٹیزن پورٹل پرافسران کے 8864 ڈیش بورڈزکوذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس نے ملک بھرکے 8864 سے زائد سرکاری دفاترکومراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں سرکاری افسران کو ڈیش بورڈزسے کمزورطبقے کی شکایات درج کرنے کا حکم دیا۔ جاری مراسلے میں سرکاری افسران کوبزرگ، بیوہ، معذورافراد کی سہولت کیلئے خصوصی ہدایات کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشورعوام کی عملی خدمت کرنا ہے، سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے، گورننس کی بہتری عوام،اداروں میں بہترراوبط سے مشروط ہے۔۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کو ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیے، اس حوالے سے تمام وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکریٹریز، آئی جیزکومراسلہ جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلے میں کہا ہے کہ ضرورت مند کوشکایات کیلئے متعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کسی بھی قریبی سرکاری دفترمیں عملہ شکایات درج کرنے کا پابند ہوگا اورسرکاری ادارے شہری کی شکایت متعلقہ محکمے کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے پرفیصلہ کیا گیا،شہریوں کوسہولت سےآگاہی کیلئے مہم بھی شروع کی جائے۔

The post وزیراعظم کی ہدایت پرملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lkwwuE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...