کراچی: شیریں جناح کالونی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں 20 نمبر بس کے آخری اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کراچی جنوبی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزموادسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ واقعہ سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوسکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلئے ہیں۔
The post کراچی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IKnhGd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box