غلط پارکنگ سے منع کرنے پر شہری کی ٹریفک پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی

 کراچی: گلشن اقبال میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی شروع کردی۔

گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ضیا الحق کالونی سگنل کے قریب شہری  فراز نے گاڑی غلط پارکنگ میں کھڑی کردی، ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے منع کیا جس پر شہری نے اہلکار سے ہاتھا پائی شروع کردی جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار لڑتے ہوئے دکھائی دیئے، اس دوران موقع پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو الگ کیا۔ بعد ازاں شہری فراز کو گلشن اقبال پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کرتے ہوئے پولیس اہلکار عبدالعلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نے غلط طریقے سے گاڑی پارک کی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا تھا اور اسے جب ہٹانے کے لیے کہا گیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔

The post غلط پارکنگ سے منع کرنے پر شہری کی ٹریفک پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jD8QkU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...