ٹیکس چوروں کیلئے ایف بی آر کا شکنجہ، ایکسرے طرز پر’’ٹیکسرے‘‘ ایپلی کیشن تیار

 لاہور: اثاثہ جات چھپا کر ٹیکس چوری کرنے والوں کیلیے ایف بی آر کا شکنجہ تیار ہوگیا ٹیکس چوری میں مبتلا افراد کا ’’ایکسرے‘‘ کی طرز پر ’’ ٹیکسرے ‘‘ ہوگا۔

ایف بی آر نے شہریوں کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلیے ایف بی آر آئی ٹی ونگ کی ٹیم نے ’’ٹیکسرے‘‘ کے نام سے ٹریکر ایپ تیار کر لی۔ٹیکسرے میں شہریوں کے پلاٹ، بینک اکا ؤنٹ ، رجسٹرڈ گاڑیوں، رجسٹر کاروبار اور مہنگے اسکولوں میں اداکردہ فیسوں کا ریکارڈ موجود ہوگا۔ٹیکسرے میں غیرملکی دوروں سے متعلق امیگریشن ڈیٹا سمیت دیگر اہم معلومات بھی موجود ہوں گی۔ ممبرآئی ٹی عاصم احمد کی زیر نگرانی ٹیکسرے ایپ 6 ماہ میں تیار کی گئی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر اردشیر سلیم طارق اور اکبر میو نیاس میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ٹیکسرے میں شہریوں کی کسی بھی قسم کی مالی ٹرانزیکشن اور سرگرمی کا مکمل ریکارڈ ہو گا۔ ایف بی آر یہ ایپلی کیشن “ٹیکسرے”  جلد لانچ کرے گا۔ ایپلی کیشن ٹیکسرے قومی شناختی کارڈ نمبر سے اثاثہ جات اور دیگر مالی سرگرمیوں کا پتہ چلائے گی۔

The post ٹیکس چوروں کیلئے ایف بی آر کا شکنجہ، ایکسرے طرز پر’’ٹیکسرے‘‘ ایپلی کیشن تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3khnBu3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...