محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، اور یہ  دباؤ آج شام تک مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں آج اور کل گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جو شہر میں  ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جب کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز کراچی مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں اپوزیشن اتحاد  (پی ڈی ایم) کا جلسہ منعقد کیا گیا ہے، اور جلسے کی انعقاد کی ذمہ داریاں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں۔

The post محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل بارش کی پیشگوئی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31hpJKJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...