نواب شاہ میں گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

نواب شاہ: گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ہفتے کی صبح ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں واقع دولت کالونی میں وزیر ملاح نے اپنے چھوٹے بھائی بشیر ملاح کو سوئی گیس کا بل ادا نہ کرنے پر مشتعل ہوکر خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے وزیر ملاح، عجب ملاح اور وحید ملاح کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

The post نواب شاہ میں گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lS8ffK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...