ہماری جدوجہد دوبارہ انتخابات کیلیے ہے، فضل الرحمن

نوابشاہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ہماری جدوجہد دوبارہ انتخابات کے لیے ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، ان کی امانت پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، ہماری جدوجہد ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرانے اور آئینی حکومت کے قیام کے لیے ہے، موجودہ حکومت آئینی نہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا صفدر اعوان کو دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا ،آئی جی و ایڈیشنل آئی جی کو یرغمال بنا کر ان سے ایف آئی آر کٹوائی گئی۔ آرمی چیف نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے ہم اس سے آگے کی بات کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کرنے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

The post ہماری جدوجہد دوبارہ انتخابات کیلیے ہے، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31tlEDk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...