نواز شریف کا اب لندن سے سیاسی جنازہ ہی آئے گا، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن سے سیاسی جنازہ آئے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا  کہنا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں، گزشتہ روز انہوں نے 11 بار قمر جاوید باجوہ کا نام لیا، پاکستان میں جمہوریت فوج کی بدولت ہے، پاک فوج ملک میں امن واستحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، اب نوازشریف کی سیاست دوبارہ پاکستان میں نہیں آئے گی، بلکہ ان کا سیاسی جنازہ ہی لندن سے آئے گا، واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں  31 دسمبر سے 20 فروری تک آپ کے 15 لوگ آپ کی جماعت چھوڑ جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ مریم کو لندن آنے دیا جائے، ان کی تقریر کو بھارت میں دکھایا گیا، بھارت میں بانی ایم کیو ایم  کو وہ کوریج نہیں ملی جو نوازشریف کو ملی،  اگر نوازشریف کا یہی رویہ رہا تو اگلے 5 سال بھی عمران خان کی حکومت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتوں نے ایک ماہ سے میڈیا کو مصروف رکھا، اور گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، لیکن پھر بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا، 18 شہروں سے صرف 20 سے 22 ہزار لوگوں کو جمع کیا جاسکا۔

The post نواز شریف کا اب لندن سے سیاسی جنازہ ہی آئے گا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lZBDkx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...