سندھ کے سرکاری گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم غائب ہونے کا انکشاف

نیب کا کہنا ہے کہ خردبرد کی جانے والی گندم کی مالیت تقریباً پچیس کروڑ روپے ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق گندم خریداری سینٹرز اور گوداموں میں خردبرد کی اطلاعات پر ڈی جی نیب سکھر نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچ کر اصل حقیقت سامنے لائی جائے۔ نیب ٹیموں کے کندھکوٹ اور کشمور میں سرکاری گندم خریداری مراکز اور گوداموں پر چھاپے مارے اور ضلع کشمور میں کروڑوں روپے کی سرکاری گندم کی خرد برد کا پتہ لگا لیا۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب ٹیموں نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گوداموں میں موجود گندم کا اسٹاک چیک کیا، تو پتہ چلا کہ کشمور اور کندھکوٹ کے گوداموں سے 15 ہزار من سرکاری گندم غائب ہے، گوداموں سے گندم کی 6 ہزار بوریاں خردبرد کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 25 کروڑ روپے ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب نے سرکاری گندم کی خرد برد میں ملوث متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے، اور کروڑوں روپے کی سرکاری گندم خرد برد کرنے والے محکمہ خوراک کے متعدد افسران کی گرفتاری متوقع ہے، نیب نے  کشمور اور کندھکوٹ میں تعینات محکمہ خوراک کے افسران کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

The post سندھ کے سرکاری گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم غائب ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31Fucay

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...