اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے آخری حربے کے طور پر استعمال کریگی

 کراچی:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے حوالے کئی نکات پر مشتمل اپنی آئندہ کی حکمت عملی طے کرلی ہے جب کہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کا جلسوں میں اہم نقطہ حکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کا مطالبہ ہوگا۔

اپوزیشن رہنما اپنے خطابات میں وزیراعظم عمران خان کی معاشی،عوامی اورخارجہ ودیگرپالیسیوں۔مہنگائی میں اضافہ۔2018 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی، نیب کی کارروائیوں،حکومتی انتقامی کارروائیوں اور پی ٹی آئی کے عوامی وعدوں پر عمل نہ کیے جانے کے حوالے کھل کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔ان جلسوں میں مرحلہ وار احتجاجی تحریک کے آپشن کا اعلان کریں گے۔

پی ڈی ایم کے اہم ذرائع نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے اپنے احتجاجی آپشن میں یہ طے کیا ہے کہ اگر حکومت اپوزیشن کے مرکِزی قیادت کی گرفتاریاں یا نظر بند کرتی ہے تو پھر متبادل قیادت کے طور پر جلسوں سے اہم اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے۔

ان ممکنہ گرفتاریوں کی صورت میں مشاورت کے بعد جیل بھرؤ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔حکومتی ممکنہ کارروائی کی صورت میں ہڑتال یا اہم عوامی مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔اس حکمت عملی کے آپشن میں حکومت کے خلاف ملک گیر لانگ مارچ بھی شامل ہے جو بیک وقت چاروں صوبوں سے شروع ہوکر اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔

 

The post اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے آخری حربے کے طور پر استعمال کریگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SYu0OO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...