روٹی کی قیمت بڑھانے کیلیے نانبائیوں کا آج سے ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف آج سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اتحاد نان بائیان کے مطابق کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف آج سے ہڑتال کی جائے گی، شہر بھر میں تمام تندور بند ہیں جب کہ روٹی کی قیمت 20سے 30روپے کی جائے، 320 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

اتحاد نان بائیان کے مطابق آٹا مہنگا جب کہ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر استعمال کررہے ہیں، 100 کلو آٹا 7 ہزار میں فروخت ہورہا ہے لہذا روٹی کی قیمت بڑھائی جائے۔ دوسری جانب شہر بھر میں نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے فوراً نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post روٹی کی قیمت بڑھانے کیلیے نانبائیوں کا آج سے ہڑتال کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o9CHEl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...