کٹھ پتلیوں کا تماشا اب ختم ہونے والا ہے، مریم نواز

 کوئٹہ: مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسی ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد سلیکٹڈ اور سلیکٹر دونوں کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ 

کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے لوگوں نے محبت وشفقت سے استقبال کیا اس پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں توہین آمیزخاکوں سے مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے اور ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے6 سوبچوں کےاسکالرشپس کے منسوخ کر دیے کسی کو ان پر رحم نہیں آیا۔ مجھے پتہ ہےیہاں سے نوجوانوں کو اٹھالیاجاتاہے۔ بہنوں بیٹیوں کے کمروں میں راتوں رات گھس کر دروازے توڑنےکیا ہمارا کلچر ہے۔ ایک بچی کے تین بھائیوں کو لاپتہ کرنے کا پتہ چلنے پرمیرے آنکھ میں آنسو آگئے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کی حاکمیت عزت پانے کے لیے آئے ہیں۔ عدلیہ جسٹس شوکت عزیزکوانصاف دیا جائے۔ موجودہ حاکم عوام کونہیں کسی اور کو جواب دہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اپنے حلف اور آئین کی پاسداری کرو اور سیاست سے دور ہوجائو،جعلی حکومتیں مت بنائو۔ کٹھ پتلیوں کا تماشا اب ختم ہونے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاف کالج کوئٹہ میں قائد اعظم کے کہے گئے الفاظ دل و دماغ میں گونج رہے ہیں۔ بابائے قوم نے اپنے حلف سے پاسداری کی تاکید کی تھی۔ کیا اس نصیحت پر عمل ہوا۔

یہ خبر بھی دیکھیے: اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی حمایت چھوڑ دے آنکھوں پر بٹھائیں گے،فضل الرحمان

مریم نواز نے اپنی تقریر میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی صوبائی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے نام سے راتوں رات پارٹی بنائی گئی اور جو بچہ پیدا ہوا اس وزیر اعلیٰ بنادیا۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

جسٹس فائز عیسی ریفرنس

سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسی ریفرینس سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ کوئٹہ میں آج انہیں بابائے قوم کے باوفا ساتھی قاضی عیسی اور ان کا قابل فخر فرزند فائز عیسی بھی یاد آرہے ہیں جن کے خلاف بدنیتی پر مبنی ریفرینس بنا کر ججز کے نام پر دھبہ لگانے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی۔ اس تاریخی ناکامی پر سلیکٹڈ اور سلیکٹر کو استعفی دے دینا چاہیے۔

The post کٹھ پتلیوں کا تماشا اب ختم ہونے والا ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35wKG5N

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...